پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے انتخابات مکمل، امجد عزیز ملک صدر منتخب

پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے چار برس کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کر لیا گیا، انٹر نیشنل اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن ایشیاء(اے آئی پی ایس)کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک کو بلامقابلہ پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کا صدرجبکہ محمد اصغر عظیم سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ گزشتہ روز پشاور میں ہونیوالی بین الاقوامی امن و کھیل کانفرنس کے موقع پر پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے انتخابات کا عمل بھی مکمل کیا گیا ہے‘الیکشن کے چیئرمین ناردرخواجہ تھے جبکہ اے آئی پی ایس ایشیاء کے خزانچی نیپال کے نرنجن آبزرور تھے‘اس موقع پر متفقہ طور پر نئے عہدیداروں کا انتخاب ہوا جس کے مطابق لائف ٹائم چیئر مین شاہد شیخ، امجد عزیز ملک صدر‘زاہد فاروق ملک سینئر نائب صدر‘عاصم شیراز،عبید الرحمان‘سہیل علی اورمحمد شاہ دوتانی نائب صدور‘محمد اصغرعظیم جنرل سیکرٹری‘عمران یوسفزئی اور عبدالجبار فیصل ایسوسی ایٹ سیکرٹری جبکہ شہزاد ملک خزانچی شامل ہیں

ایگزیکٹو کونسل ممبران میں محمد آصف خان‘ محمود ریاض‘اعجاز احمد‘شاہد آفریدی‘سید علی ہاشمی،خرم عطاء بٹ‘عاشر بٹ‘نادر خواجہ‘شاہد سائی،شکیل اعوان،عارف محمود اور محمد اجمل شامل ہیں‘شاہد شیخ لائف ٹائم چیئرمین ہونگے۔صدر پاکستان رائٹرز فیڈریشن امجد عزیز ملک نے ان پر اعتماد کرنے پر ہاؤس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ فیڈریشن ترقی کی جانب گامزن ہے اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں اس فیڈریشن کو مزید فعال بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

error: Content is protected !!