عالمی کپ سے باہر ہونے کے بعد ارجنٹائن کے سینئر کھلاڑی کا بڑا فیصلہ

ماسکو(سپورٹس لنک پورٹ)ارجنٹائن کی طرف سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی جیوائر میشرانو نے فرانس کے خلاف عالمی کپ میں شکست کے بعد اپنے کیریئر کے اختتام کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ یہ الوداع کہنے کا وقت ہے ،یہ بات 34سالہ مڈفیلڈ ر نے فرانس کے ہاتھوں ارجنٹائن کو 4-3سے شکست کے بعد بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرے نقش قدم پر چلنے والے تمام کھلاڑی اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔ میرے لئے مزید سراب نہیں بچے ہیں،یہ بات انہوں نے ارجنٹائن کے سپورٹس چینل کو بتائی۔

error: Content is protected !!