محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی

ہرارے (سپورٹس لنک رپورٹ) محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، اسطرح حفیظ ہزار سے زائد رنز بنانے اور 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں آل راؤنڈر بن گئے ، انہوں نے گزشتہ روز سہ فریقی سیریز میں زمبابوے کے خلاف ابتدائی میچ میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل پاکستان کے شاہد خان آفریدی، بنگلا دیش کے شکیب الحسن، ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو اور سری لنکا کے تھیسارا پریرا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، حفیظ نے 79 میچز میں 1665رنز اور 51 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

تعارف: newseditor