قومی سنوکرٹیم ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے چین روانہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ مینز اور ویمن اسنوکر چیمپئن شپ کے لئے قومی اسنوکر ٹیم چین روانہ ہو گئی۔ ٹیم میں تین کھلاڑی شامل جبکہ کوئی خاتون کھلاڑی شامل نہیں کی گئی۔ چین جانے والے کھلاڑیوں میں نسیم اختر، عمر خان اور حارث طاہر کے نام شامل ہیں جبکہ منور حسین اور نوید کپاڈیہ ٹیم آفیشل ہیں۔ ویمن چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کوئی خاتون کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں کی گئی،چیمپئن شپ آج شروع ہو گی۔

error: Content is protected !!