جونیئر اسکواش میں پاکستان کے دو سلور میڈلز

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کوالمپور میں کھیلی جانے وا لے جونیئر اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی ذیشان زیب نے انڈر 19 اور عبداللہ ندیم نے انڈر 11 میں سلور میڈلز حاصل کئے۔بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں میزبان کھلاڑی سیو یی زیان نے ذیشان زیب کوہرا کر طلائی تمغہ جیتا، بوائز انڈر 11 ایونٹ کے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی نے پاکستان کے عبداللہ ندیم کوشکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔

تعارف: newseditor