کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر سندھ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن(سجاس) کے تحت کراچی جم خانہ میں "خبر، جھوٹی خبر اور ہماری ذمی داری” کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے نگراں وزیر کھیل، کلچر اور یوتھ اور سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر جنید علی شاہ تھے۔وزیر کھیل سندھ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کرنے اور ملک سے متوازی ایسوسی ایشن کا خاتمہ کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہوں نگراں حکومت میں اپنے قلمدان کی بھرپور طاقت کو استعمال کرکے ایسے کام کرنا چاہتاہوں جس سے کھیل اور کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچے
اسپورٹس جرنلسٹس اپنی خبروں میں سچائی اور حقائق پر مبنی خبروں کو اولین ترحیج دیں ،سیمینار سے سینئر اسپورٹس جرنلسٹس عبدالماجد بھٹی، عبدالرشید شکور، شاہد ہاشمی،نصر اقبال، زبیر نذیر خان، منصور علی بیگ،عتیق الرحمن ، راشد عزیز، سجاس کےصدر طارق اسلم اور سیکریٹری محمد اصغر عظیم نے بھی خطاب کیا۔
اسپانسر نیشنل بینک پی آر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ابن حسن نے ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹ ڈے کے کامیاب پروگرام پر سجاس کو مبارکباد دی۔ مہمانوں میں یادگاری شیلڈزاور سجاس میں ممبران میں سرٹیفکٹ تقسیم کئے گئے، بعدازاں ڈاکٹر جنید علی شاہ نے اسپورٹس جرنلسٹس کےساتھ کیک بھی کاٹا۔