عالمی کپ فٹبال،،انگلینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا


ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)ماسکو میں کھیلے گئے 8ویں اور آخر ی پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ نے پنلٹی ککس پر 4-3سے میدان مارلیا۔میچ میں پہلی کامیابی انگلینڈ کے کپتان ہیری کین کو حاصل ہوئی جب انہوں نے کھیل کے 57ویں ملنے والی پنلٹی کک پر گیند کو جال کے اندر پھینک دیا ۔انجری ٹائم میں کولمبیا کے یری مینا نے کارنرپرہیڈ سے گول کرکے میچ میں سنسنی ڈال دی ۔اضافی تیس منٹ کے کھیل میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں انگلینڈ نے 3کے مقابلے میں4 گول کی برتری حاصل کرکے کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کرلی

تعارف: newseditor