سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ; پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا۔

 

 سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا۔

تربیتی کیمپ میں کپتان بابراعظم،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ سمیت 16 کھلاڑی موجود ہیں۔

 

فاسٹ باؤلرحسن علی اور شان مسعود کل سے کیمپ جوائن کریں گے، زاہد محمود اور ساجد علی کو خصوصی طور پر پریکٹس کیلئے بلایا گیا ہے۔

 

کیمپ کے روزانہ 2 سیشن ہونگے، پہلا سیشن 9 سے ساڑھے 11 بجے تک کا ہو گا، دوسرا سیشن ساڑھے 12 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک ہو گا، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ تک جاری رہے گا، ٹیم ہفتے کی رات سری لنکا روانہ ہو گی۔

 

error: Content is protected !!