دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ )آئی سی سی دنیائے کرکٹ کے پلیئرز پر سال میں محدود ٹی لیگز میں شرکت کی شرط عائد کرنے والی ہے،جسکے بعد پلیئرز مقررہ تعداد سے زیادہ کنٹریکٹ نہیں کرسکیں گے اور یہ تعداد 3 ہوسکتی ہے،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے فل ممبر ممالک ٹی 20 لیگز کی بہتات سے سر پکڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں،یہی نہیں بلکہ ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز میں کھلاڑیوں کی شرکت پر بھی پابندی لگانے پر گور کیا جارہا ہے،ڈبلن میں منعقدہ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ ممالک کے رکن نے اس پر تفصیلی بحث کی اور اتفاق کیا کہ ا گر کھلاڑیوں کو پابند نہ کیا گیا تو وہ ہرقسم کی لگ میں شرکت کریں گے،جس سے انٹر نیشنل کرکٹ بری طرح متاثر ہوگی، اس حوالے سے ایک مربوط پلان بنا کر اسے آئی سی سی کی اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے پوائنٹس سسٹم کی منظوری دیدی، ورلڈ کپ 2019 کے بعد سے شروع ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ہر سیریز کے الگ پوائنٹس ہونگے اور ہر سیریز کے120 پوائنٹس رکھے گئے ہیں، ہرمیچ کے پوائنٹ ہونگے،جو سیریز میں کھیلے جارہے ہیں۔