پاکستان کے انٹرنیشنل باکسنگ ریفری جج سید اشرف علی انتقال کر گئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے انٹرنیشنل باکسنگ ریفری جج،سندھ اور پاکستان باکسنگ سے پینتالیس برس سے زیادہ بحیثیت باکسر، ضلعی ،ڈویزنل اور سندھ لیول پر منسلک عھدیدار،اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن ریفری جج کمیشن کے سابق رکن سید اشرف علی کاکراچی میں انتقال ہوگیا۔
انااللہ واناالیہ راجعون۔سید اشرف علی پاکستان نیوی کے محکمہ کھیل سے بھی بحیثیت سولین منسلک رہے ہیں۔بحیثیت ریفری جج مقامی سطح سے انٹرنیشنل لیول تک ضلعی، صوبائی اور قومی سطح پر کئی باکسنگ قومی و انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔گذشتہ چند ماہ سے بیمار تھے مگر افسوس کہ بیماری کی خبر دینے کے باوجود کسی قومی اخبار یا ٹی وی چینل نے شایع یا خبر نشر کرنا مناسب نہیں سمجھا۔
کراچی کے قدیم ایلائیٹ باکسنگ کلب میں مرحوم استاد عبدالغنی درویش سے باکسنگ سیکھنےکے بعد بستر مرگ تک باکسنگ سے وابسطہ رہے مگر سندھ کے محکمہ کھیل کے کسی چھوٹے افسر تک نے اشرف علی کی دادرسی کرنا گوارہ نہیں کیا اور بل آخر آج صبح سید اشرف علی بے بسی کی موت مرگئے۔
آشرف علی کی تدفین کا پروگرام بعد میں بتایا جائیگا۔

error: Content is protected !!