آسڑیلیا اور فلپائن کے باسکٹ بال پلیئرز لڑ پڑے

منیلا (سپورٹس لنک رپورٹ )باسکٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں آسٹریلیا اور فلپائن کے کھلاڑی آپس میں لڑپڑے ،کورٹ میدان جنگ بن گیا ،میچ ریفری نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فلپائن کے 9اور آسٹریلیا کے 4کھلاڑیوں کو کورٹ سے نکال دیا ۔انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈسپلنری انوسٹی گیشن کمیٹی بنادی ہے ،حکام کاکہناہے کہ ذمہ دار کھلاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے گا ۔اس متنازع میچ کو تھوڑی دیر بعد ختم کردیا گیااس وقت آسٹریلیا کے 89اورفلپائن کے 53پوائنٹس تھے ۔

تعارف: newseditor