ومبلڈن اوپن،سرینا ولیمز نے دوسرا مرحلہ عبور کر لیا


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) شہرہ آفاق امریکن سٹار سرینا ولیمز نے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں ویمنز سنگلز ایونٹ میں دوسرا مرحلہ عبور کر لیا۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میچ میں سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلغارین کھلاڑی وکٹوریا ٹومووا کو 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

تعارف: newseditor