آئی ایل ٹی 20 ، ٹیم مالکان کے لئے سنہری بلے کا تحفہ

دبئی (خصوصی رپورٹ) آئی ایل ٹی 20 کی ایک تقریب یواے ای میں ہوئی جس میں وزیر رواداری اور ہم آہنگی عزت مآب شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے مالکان کو سنہری بلے تحفتاً دیئے ۔

سنہری بلا آئی ایل ٹی 20 کے نشریاتی اور میڈیا پارٹنر زی کو بھی دیا گیا۔ یہ تحفہ انہیں یادگار کے طور پر دیا گیا ہے۔ اسے متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کے رنگوں سے سجایا گیا ہے اور اس میں آئی ایل ٹی 20 لوگو بھی موجود ہے ۔

تحفہ لیگ اور اس کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیا قائم کردہ مضبوط ، طاقتور شراکت داری کی بھی علامت ہے۔

تقریب جے مہتا (ابوظبی نائٹ رائیڈرز)، سوہانہ اور آریان خان ، پال ووئٹ (ڈیزرٹ وائپرز)، کرن اور روچر گراندھی (دبئی کیپٹلز)، پرانوو اڈانی (گلف جائنٹس)، نکھیل میسوانی (ایم آئی امارات)، راجیش شرما (شارجہ واریئرز) پونیت گوانیکا اور راہول جوہری (زی انٹرینمنٹ) کے علاوہ کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں ڈوین براوو، وسیم اکرم، سائمن ڈول، رابن اتھپا، اور بریٹ لی نے شرکت کی۔

error: Content is protected !!