پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ۔جنید خان۔بورڈ کے ڈائریکٹررز اور صوبہ بھر میں پھیلے ہوئے اسکے افسران ڈویثرنل ۔ڈسٹرکٹ وتحصیل س پورٹس افسران اور ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے لئے قائم کئے جانے والے فنڈز میں اپنی تین دن کی تنخواہ بطور عطیہ دینے ۔ اور نہ صرف یہ بلکہ کے پی کے بھر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے قائم کئے جانے والے اس فنڈز میں حصہ ڈالنے کے لئے بنا ایک پیسہ خرچ کئے کے پی کے سے تعلق رکھنے والے قومی سطح کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان مرد و خواتین کھلاڑیوں کو بھی متحرک کرنے اور اس حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے صوبہ بھر میں مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی کے پی کے سپورٹس بورڈ جنید خان کے مطابق نوجوانوں کی مدد سے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام ڈویثرنل۔ضلعی اور تحصیل سپورٹس افسران کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ مقامی اور قومی سطح کے کھلاڑیوں کو قائل کریں کی وہ اپنے اپنے علاقوں میں رہتے ہوئے عوام میں جاکر انمیں ڈیموں کی اہمیت اجاگر کریں اور انہیں اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے قائل کریں، تاکہ پانی کے حوالے سے پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔
کے پی کے سپورٹس بورڈ کے ملازمین نے اپنی تین یوم کی تنخواہ اس فنڈ میں دینے کا یہ قدم اُٹھاتے ہوئے ایک بار پھر خود کو ملک بھر کے دیگر سپورٹس کے اداروں سے منفرد ثابت کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ کے پی کے سپورٹس بورڈ کا شمار سپورٹس ایکٹویٹی کے حوالے سے پاکستان کے نمبر ون ادارہ میں ہوتا ہے جس نے رواں سال سپورٹس ایکٹویٹی کے حوالے سے کئی نئی جہتیں متعارف کرائی ہیں۔ جن میں انڈر 23گیمز کے تیسرے ایڈیشن کے ساتھ ساتھ بین الصوبائی گیمز۔خصوصی بچوں کے کھیلوں کے مقابلے۔ پہلی پاکستان شی میل گیمز ۔ پستہ قد افراد کی گیمز کے علاوہ قومی سائیکلینگ چیمپین شپ کی میزبانی بھی شامل ہے۔کے پی کے سپورٹس بورڈ پاکستان کا واحد سپورٹس بورڈ بھی ہے جس نے نہ صرف صوبائی سطح پر پاکستان کی پہلی سپورٹس پالیسی تیار کی بلکہ اس کو کابینہ سے منظور کرانے کے بعد اسے لاگو بھی کر دیا ہے۔