رابرٹ ڈی ویین۔۔۔۔ دنیا فٹبال کاگمنام ستارہ


دبئ (عبدالرحمن رضا) بلجئم فٹبال ٹیم ہمیشہ سے ہی اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے اگر تاریخ کے اوراق پلٹیں تو اپ کو کئ ایسے نام ملیں گے جنہوں نے ہمشہ حلیف ٹیموں کو کھیل کے فیصلہ کن لمحات میں اپنے اسی انداز سے ‌‌شکست سے دوچار کیا- ان میں سے ایک نام رابرٹ ڈی ویین کا ہے جو 8دسمبر 1913 میں برگس میں پیدا ہوئے-اپنی ابتدائی دنوں میں کلب برگ سے منسلک رہے- بعد میں اس بلاصلیت کھلاڑی کو قومی ٹیم میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا-
حریف کھلاڑیوں پر حملہ آور ہونے کی خدادا صلاحیت لئے یہ عظیم کھلاڑی بلجیم ٹیم کی پہلی دہائی میں اپنے 23 بین الاقوامی مقابلوں میں 26 گولوں کے ساتھ ساتھ اپنے روایتی حریف فرانس کے خلاف 13 گول کرنے میں کامیاب رہا-اسے بلاشہ بیلجیم کے ابتائی دور کا سب سے بڑا کھلاڑی تسلیم کیا جاتا ہے جو اپنی مہارت کی بدولت حلیف ٹیموں کے اعصاب پر ہمیشہ چھایا رہا-اسے نا اپنے ھم عصر عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک "بیلجیم کے فٹ بال گرینڈ ماسٹر” ریمنڈ بیینا نے "دور کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک” قرار دیا- ٹیم بلجیم کی طرف سے ریٹائرمنٹ لینے کو بعد وہ ایک عرصہ تک بطور کوچ بجلجئم ٹیم کے فتوحات میں انکا کردارسب سے اہم رہا- دنیا فٹبال کا یہ عظیم ستارہ 8 دسمبر 1939 کواس عظیم کھیل کے افق سے غروب ہوگیا

تعارف: newseditor