ماسکو: (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی کی جنگ کل یورپ ہی کے 2 ہمسایہ ممالک فرانس اور بیلجئیم کے درمیان ہو گی۔ ایڈن ہیزرڈ اور کائلیان بیپے توجہ کا مرکز ہوں گے۔ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہلا مقابلہ فرانس اور بیلجئیم کے درمیان شیڈول ہے جو پاکستان کے میعاری وقت کے مطابق 10 جولائی بروز منگل رات 11 بجے شروع ہوگا، جس کے لیے ہمسایہ ممالک کے کھلاڑیوں نے تیاریوں کو فائنل کر لیا ہے۔ کھلاڑی تمام خامیوں اور ناکامیوں کو بھلا کر ان ایکشن ہوں گے۔ فٹبال شائقین میگا ایونٹ کے اس بڑے سیمی فائنل کو ٹیموں کی ہار جیت سے زیادہ سٹار فٹبالرز ایڈن ہیزرڈ اور کائلیان بیپے کے اعصاب کا امتحان قرار دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ ناک آؤٹ مرحلے میں بیلجیئم نے جاپان اور برازیل کو ہرایا ہے جبکہ فرانس نے میسی کی ٹیم ارجنٹینا اور پھر سوآریز سمیت سٹار سے بھری یوراگوئے کو ایونٹ سے آؤٹ کیا ہے۔ ماضی کے حقائق اور اس میچ کے نتائج اپنی جگہ لیکن میڈیا پر وائرل ہونے والی تھری ڈی اینیمیٹڈ میچ میں فرانس کی فتح کی پیشگوئی ہوئی ہے۔