معروف ریسلر بھی شاہ رخ خان کے مداح

ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)یوں تو ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے مقبول اسٹار جان سینا کو سب ہی جانتے ہیں جن کے دیوانے دنیا بھر میں موجود ہیں اور جو ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بھی جگہ بنا رہے ہیں لیکن جناب امریکی ریسلر خود بالی ووڈ کنگ خان کے دیوانے نکلے۔جی ہاں، امریکا کے معروف ریسلر جان سینا اکثر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو نہ صرف بیحد پسند کرتے ہیں بلکہ کنگ خان سے بہت متاثر بھی ہیں اور اسی بنا پر اکثر شاہ رُخ خان کے اقوال کو اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تاہم اب پہلی بار انہوں نے ایسا قول شاہ رخ خان کے نام کے ساتھ شیئر کیا۔جی ہاں،جان سینا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہ رخ کے چند الفاظ شیئر کیے ‘ طاقت یا غربت دونوں میں سے کوئی آپ کی زندگی جادوئی یا مشکل کم نہیں کرسکتے۔ اپنے ٹویٹ کو یوں جان سینا کی جانب سے شیئر کرنے پر کنگ خان نے بھی امریکی ریسلر کا شکریہ ادا کیا اور یوں دونوں کی دلچسپ گفتگو کو انکے مداحوں نے بھی خوب پسند کیا۔واضح رہے اس سے قبل بھی رواں سال مارچ میں جان سینا نے شاہ رخ خان کے کئی اقوال اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے تھے مگر اُس وقت کیپشن میں نام نہیں دیا تھا جبکہ جان سینا اکثر اپنے انسٹاگرام پر لوگوں کے اقوال شیئر کرتے رہتے ہیں، جن میں بھارتی کرکٹرز اور بولی واسٹارز بھی شامل ہیں۔

تعارف: newseditor