ومبلڈن اوپن،سرینا ولیمز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں


لندن: (سپورٹس لنک رپورٹ)سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں سرینا ولیمز، اینجلیق کربر، جولیا جارجز اور جلینا اوسٹا پینکو نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سال ویمنز سنگلز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔لندن میں جاری سال کے سب سے بڑے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں شہرہ آفاق امریکن سٹار سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔سرینا ولیمز کو پہلے سیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے بعد انہوں نے شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے 3-6 سے سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔تجربہ کار ٹینس اسٹار نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اگلا سیت 4-6 سے جیت کر اٹالین کھلاڑی کامیلا گیورجی کو مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کی اینجلیق کربر نے روسی کھلاڑی کاسٹکینا کو 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ایونٹ کے آخری چار کھلاڑیومیں جگہ بنا لی۔جرمنی ہی کی جولیا جارجز بھی کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہیں اور انہوں نے ہالینڈ کی کیکی برٹنز کو شکست فاش سے دوچار کیا جبکہ لیٹویا کی جلینا اوسٹا پینکو نے سیبل کووا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

تعارف: newseditor