پاکستان سپر لیگ 9 کی پہلی سنچری بنانے والے وینڈر ڈوسن کیا کہتے ہیں ؟

لاہور قلندرز کے وینڈر ڈوسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی پہلی سنچری جڑ دی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار اننگز کھیلتے ہوئے وینڈر ڈوسن نے اپنی سنچری مکمل کی، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے وینڈر ڈوسن نے 50 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا، ڈوسن کی اننگز میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
پشاور زلمی کیخلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وینڈے ڈاوسن نے کہاکہ پی ایس ایل میں بہترین پچز ہیں جن پر آپ کو شروع سے ہی اعتماد کے ساتھ کھیلنا ہوتا ہے،

لیگ میں شیڈول ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو جلد سے جلد ردھم میں آنا ہوتا ہے،مجموعی طور پر ہم ہر میچ میں اچھا کھیل رہے ہیں مگر نتائج نہیں آرہے۔

error: Content is protected !!