انٹرنیشنل باڈی بلڈر عامر رحیم بخش کو دھمکیاں،ویڈیو پیغام دیکھیں

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل باڈی بلڈر عامر رحیم بخش کو نامعلوم افراد کی دھمکیاں، تفصیلات کے مطابق باڈی بلڈر عامر رحیم بخش کو نامعلوم افراد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر باڈی بلڈنگ چھوڑ دو ورنہ جان سے جائو گے، عامر رحیم بخش نے واقعہ کی ایف آئی آر عزیز بھٹی تھانے میں درج کرا دی ہے مگر اس کے باوجود دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے،یاد رہے کہ عامر رحیم بخش نے 2010 میں امریکہ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی،عامر رحیم بخش نے رواں سال نومبر میں مقابلوں کیلئے امریکہ جانا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کی وجہ سے اہلخانہ ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

https://www.facebook.com/SportsFever360/videos/682833685388284/?t=4

تعارف: newseditor