اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ): سابق چیئرمین، یونین کونسل پڈانہ کلان ، اسلام آباد ملک حفیظ الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کروانے میں اہم کردار ادا کروں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری ، نائب صدور محمد زمان اور سید مقبل حسین نقوی ، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، سیکرٹری سید ذاکر حسین نقوی کے سماجی کارکنوں،کھیلوں سے وابستہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ وہ آزاد امیدوار رکن قومی اسمبلی برائے حلقہ نمبر 54 سے حالیہ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور اس وقت وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن نوجوانوں کے کھیلنے کے لئے گراﺅنڈ بہت کم ہیں اور انہوں نے کہا کہ آپ نوجوان میری مدد کریں تو میں کامیاب ہوکر پہلے کی طرح کھلاڑیوں کے لئے سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردارادا کروںگا،اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری نے ملک حفیظ الرحمن ٹیپو کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے وابستہ لوگوں کا تعاون آپ کے ساتھ جاری رہے گا