ننکانہ میں لاہور اور فیصل آباد کے درمیان کبڈی میچ کا اہتمام

ننکانہ صاحب (سپورٹس لنک رپورٹ) ننکانہ صاحب میں کبڈی میچ لاہور اور فیصل آباد ڈویژن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، چانٹے دار سٹائل سے تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے۔ڈھول کی تھاپ نے سب کا لہو گرمایا، حضرت بابا جیون شاہ زنجانی کے سالانہ عرس کے دوسرے اور آخری روز کبڈی کا زبردست مقابلہ ہوا۔ ڈھول کی تھاپ سے مہمانوں اور کھلاڑیوں کو ویلکم کیا گیا۔اہور اور فیصل آباد ڈویژن کی ٹیموں میں پاک آرمی اور پاکستان واپڈا کے جوانوں نے حصہ لیا، چانٹے دار سٹائل سے فُل گرم جوشی اور سنسنی کا سماں طاری رہا۔ محظوظ ہونے والے تماشائیوں نے بہترین پرفارمرز کو داد دی، اختتام پر فاتح ٹیم کو نقد انعام بھی دیئے گئے۔

تعارف: newseditor