سید فخرعلی شاہ کی صوبائی وزیر انجم نثار سے ملاقات

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)یوتھ بیس بال کی ترویج کے سلسلے میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخرعلی شاہ نے صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز، کامرس اینڈانوسٹمنٹ پنجاب جناب انجم نثار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سید فخرعلی شاہ نے انجم نثار صاحب کو پاکستان فیڈریشن بیس بال کی یوتھ کے حوالے سے ہونے والی کاوشوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انجم نثار نے بیس بال کے لئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کی کوششوں کوسراہتے ہوئے انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس کی بہتری کے لئے انڈسٹریز کا آگے آنا بہت ضروری ہے کیونکہ سپورٹ اور فنانسر کے بغیر سپورٹس کے شعبے میں بہتری نہیں آسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں مختلف انڈسٹریز سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کو سپورٹ اور فنانسنگ کے لئے کام کریں گے۔

تعارف: newseditor