کامن ویلتھ گیمز، شرکت کرنے والے تمام پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ ہونگے

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے تمام ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان اولمپکس ایسویس ایشن نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے تمام ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈوپنگ آگاہی کیلئے پلان بھی ترتیب دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے تمام ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی کھلاڑی ڈوپنگ کا شکار ہو اور نہ ہی ملک کی بدنامی ہو۔

 

خالد محمود نے بتایا کہ ڈوپنگ کی آگاہی کے لئے 3 روزہ سیمینار کرایا جارہا ہے، جو 19 سے 21 اپریل تک ہوگا، جس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بتایا جائے گا کہ کون کون سی اشیا یا دوائی واڈا قوانین میں ممنوع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے گا کہ کن ادویات اور اشیا کے استعمال سے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آسکتا ہے، جس کی آگاہی بہت ضروری ہے۔خالد محمود نے مزید کہا کہ اسی لئے کامن ویلتھ گیمز کیلئے جاری کیمپ میں بھی پی او اے کی میڈیکل ٹیم دورہ کرکے کھلاڑیوں کو اس حوالے سے آگاہی دے گی۔کامن ویلتھ گیمز 28جولائی سے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوں گے، پاکستان 12سے زائد کھیلوں میں شرکت کرے گا۔

error: Content is protected !!