عالمی کپ فٹبال،فائنل تک رسائی،کروشیا نے بڑی ٹیموں کو آئوٹ کلاس کیا


ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال ورلڈکپ کے فائنل تک پہلی بار رسائی پانے والی کروشین ٹیم کی کامیابیوں کا سفر، فٹبال ورلڈکپ میں بڑی ٹیموں کو آؤٹ کلاس کردیا۔روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ 2018 میں کروشیا کی ٹیم نے گروپ ڈی سے فیفا ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔ گروپ میچز میں کروشین ٹیم ارجنٹینا سمیت نائیجریا اور آئس لینڈ کو ہرا کر ناقابل شکست رہی۔ پری کوارٹر فائنل میں کروشیا کا جوڑ ڈنمارک سے پڑا، ایک ایک سے برابر ہونے والے میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا جو کہ تین دو سے کروشیا کے نام رہا۔لاسٹ ایٹ کے ناک آؤٹ میں کروشیا نے میزبان روس کو پنلٹیز پر عالمی کپ کی دوڑ سے آؤٹ کیا۔ سیمی فائنل میں انگلینڈ جیسی فیورٹ ٹیم کو دو ایک کی شکست سے دو چار کیا اور پہلی بار ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا اعزاز پا لیا۔

تعارف: newseditor