کوہاٹ میں جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف سپورٹس مقابلوں کا انعقاد

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کوہاٹ کے زیراہتمام جشن آزاد ڈائمنڈجو بلی تقریبات کے سلسلے میں کوہاٹ میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا اس سلسلے میں آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی ہے جس کااہتمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوہاٹ، محکمہ سپورٹس ویوتھ افیئرز کوہاٹ نے مشترکہ طورپرکیا ہے۔اس ایونٹ میں فٹ بال کی 19 قومی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مذکورہ ایونٹ کاباقاعدہ افتتاح چیئرمین ضلعی ترقیاتی کمیٹی کوہاٹ ضیا اللہ بنگش ایم پی اے نے ایک رنگارنگ پروگرام میں کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف،ایس پی عنایت علی شاہ، اے ڈی سی بشیر احمد، پاک آرمی کے کرنل بلال، فٹ بال ایسو سی ایشن کے سیکرٹری محب للہ شنواری، ریجنل سپورٹس آفیسر سکندر شاہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد آفریدی اورشائقین سپورٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کوہاٹ وائٹ اورکرک کے مابین کھیلاگیا جسے آخر الذکر نے 4-1 سے جیت لیا۔ ضیا اللہ بنگش نے جشن آزادی کے موقع پرمیگا فٹ بال ایونٹ منعقد کرنے پرضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سپورٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں سپورٹس کے فروغ کیلئے حکومت خیبرپختونخوا کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں اورکوہاٹ میں تمام سہولیات سے آراستہ اربوں روپے کی لاگت کا یہ عالی شان سپورٹس کمپلیکس اس کاعملی مظہر ہے۔ اس موقع پر آتش بازی،رسہ کشی اورجمناسٹک کے بھی بھرپور مظاہرے بھی کئے گئے۔جشن آزادی آل پاکستان ٹورنامنٹ کافائنل میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تحصیل درہ میں رگبی ، رسہ کشی ، فٹبال کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں تحصیل درہ نے رگبی ، اخوروال سکول نے رسہ کشی ٹرافی اپنے نام کرلی ، جبکہ فٹبال فائنل زرغون خیل اور مشترکہ اخوروال کے مابین کھیلاگیا جس میں زرغون خیل نے پینالٹی شوٹ پر کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ ساجد خان آفریدی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر سکندر شاہ ، صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ۔ کوہاٹ میں میونسپل گرائونڈ پر اسلام آباد اکیڈمی اور ڈی ایف اے کوہاٹ کے درمیان میچ کھیلاگیا جو کوہاٹ نے پینالٹی شوٹ پر جیت لیا ، اس کے علاوہ سکواش ، والی بال ، رسہ کشی ، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، ہاکی، تائیکوانڈو، اور کرکٹ کے مقابلے بھی منعقد ہوئے ۔

error: Content is protected !!