عالمی کپ فٹبال،کوئی بھی ڈوپنگ کیس سامنے نہیں آیا


ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ) روس پر سرکاری سطح پر ایتھلیٹس کی ڈوپنگ کی حوصلہ افزائی کے الزامات ہیں لیکن حیران کن طور عالمی فیفا نے فٹبال ورلڈکپ باضابطہ طور پر ڈوپنگ فری قرار دے دیا ہے۔ فیفا کے مطابق سیمی فائنلز تک لیے گئے تمام ڈوپنگ ٹیسٹ منفی ثابت ہوئے ہیں۔ جاری اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2018 سے مجموعی طور پر 2037 ٹیسٹ لیے گئے اور 3985 سیمپلز اکٹھے کیے گئے۔ جبکہ ورلڈکپ میں 2761 نمونے حاصل کئے گئے۔دریں اثنا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے 2018 ٹورنامنٹ کا اب تک کا بہترین ورلڈکپ قرار دیا ہے۔ ماسکو میں پریس کانفرس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر روسی حکومت، مقامی آرگنائزنگ کمیٹی، روسی فٹ بال فیڈریشن، ہزاروں رضاکار اور سب سے بڑھ ہردم مسکراتے روسی شہروں کے شکرگذار ہیں۔

error: Content is protected !!