ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)روس میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا چیمپیئن فرانس بنے گا یا کروشیا؟ پیرس کے طوطے نے فیصلہ سنا دیا۔نیوٹن نامی اس طوطے نے ورلڈ کپ میں فرانس کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے، جس کے بعد شہر کی بیکریوں پر بھی رونق بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ طوطا اس سے قبل بھی مختلف مقابلوں کے حوالے سے پیش گوئیاں کر چکا ہے۔دوسری جانب پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والے کروشیا کے عوام بھی ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہیں، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ دنوں کابینہ اجلاس میں وزراء نے قومی ٹیم کی جرسی پہن کر شرکت کی۔میگا ایونٹ کا فائنل اتوار 15 جولائی کو فرانس اور کروشیا کے مابین کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ملکوں کے شائقین نہایت پرجوش ہیں۔