لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے رفائیل نڈال کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ مقابلہ پانچ گھنٹے 16 منٹ جاری رہاہے۔لندن میں جاری ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے جوکووچ اور اسپین کے نڈال کے درمیان جمعے کو میچ مکمل نہیں ہوسکا تھا اورجس وقت کھیل روکا گیا اس وقت جوکووچ کو ایک کے مقابلے میں 2 سیٹ سے برتری حاصل تھی۔یہ میچ آج یعنی ہفتے کو مکمل ہوا جس میں کھلاڑیوں کے درمیان بقیہ دونوں سیٹ میں زبردست مقابلہ ہوا، چوتھا سیٹ نیڈال کے نام رہا جبکہ پانچویں سیٹ کا فیصلہ جوکووچ کے حق میں ہوا۔جوکووچ کی جیت کا اسکور 4-6، 6-3،6-7،6-3 اور8-10 رہا، فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ جنوبی افریقی حریف کیون اینڈرسن سے اتوار کو ہوگا۔