سری لنکا کی وومن کرکٹ ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست

وومن ون ڈے کرکٹ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ہرا دیا

جنوبی افریقہ کے دورے پر موجود سری لنکا کی وومن کرکٹ ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست، میزبان جنوبی افریقہ نے 7 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کر لی۔

کمبرلے میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 229 رنز بنائے۔ کپتان چماری اتاپتو 51 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔

کاویشا دلہاری 42، نیلاکشیکا سلوا 36 اور ہنسیما کارونارتنے 33 رنز بنا سکیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے آیابونگاخاکا اور نادینی ڈی کلارک نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

نانکولولیکے ملابا نے 2 جبکہ مازاباتا کلاس اور ایلزمیری میکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 47.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر کے میچ جیت لیا۔

کپتان لورا ولوارٹ نے 141 گیندوں پر 110 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار کیپٹن اننگ کھیلی۔ مریزانے کیپ 80 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پہلا میچ بارش کی نذر ہو کر بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!