ورلڈ ٹائٹل کیلئے محمد وسیم کل رنگ میں اتریں گے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم کی ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لئے فائٹ کل ہوگی، مقابلے میں ان کے مدمقابل جنوبی افریقا کے باکسر ہوں گے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالے باکسر محمد وسیم کی ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لئے فائٹ اتوار15جولائی کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوگی۔ورلڈ ٹائٹل کے لئے محمد وسیم کا مقابلہ جنوبی افریقن باکسر موروتی متھالین سے ہوگا، یہ ٹائٹل فائٹ 12 راؤنڈز پر مشتمل ہوگی۔ورلڈ ٹائٹل فائٹ سےقبل آج صبح دونوں باکسروں کا آفیشیل ویٹ کیا گیا، دونوں باکسرز نے ویٹ کے موقع پر ایک دوسرے کے مدمقابل پوز بنائے اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ محمد وسیم کا تعلق کوئٹہ سے ہے، وہ اب تک 8 انٹرنیشنل فائٹ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ دوسری طرف جنوبی افریقن باکسر کا انٹرنیشنل ریکارڈ بھی شاندار رہا ہے۔

تعارف: newseditor