ال خیبرپختونخواٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا،عثمان نواب چمپن بن گئے جبکہ گرلزمیں سنیناجاوید نےٹائٹل اپنے نام کیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر )صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کےزیراہتمام سپورٹس ڈائریکٹریٹ کےتعاون سےپشاورمیں منعقدہ ال خیبرپختونخواٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ عثمان نواب اورسنیناجاویدکی فتح پراختتام پذیر ہوگیا۔صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدراحمدنوازمالیزئی اورچیف کوچ شفقت اللہ مہمانان خصوصی تھے۔جنہوں نےمیڈلزجیتنےوالےکھلاڑیوں کوٹرافیاں دیں۔انکےہمراہ نائب صدرکفایت اللہ،توفیق،کوچز میاں ابصارعلی اورامنہ محمودبھی موجودتھے۔قیوم سٹیڈیم کے سپورٹس ارینامیں منعقدہ خیبرپختونخواٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں بڑی تعدادمیں مردوخواتین جونیئرزکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ان شانداراورسنسنی خیزمقابلوں میں لڑکوں کےفائنل میں عثمان نواب نےمحمدہارون کو1-3سےشکست دیکرٹرافی جیت لی۔سیمی فائنل میں انہوں نےمدثرکو1-3سےاورمحمدہارون نے شیران نذیرکو1-3سےہرایاتھا۔لڑکیوں کےکٹیگری میں فائنل میں سنیناجاویدنےمدمقابل کھلاڑی ملالہ سہیل کو2-3 سےہراکران سےٹرافی جیت لی۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں سنیناجاویدنےادیناحامین کو1-2سےجبکہ دوسری سیمی فائنل میں ملالہ سہیل نےحلیمہ توفیق کو1-2سے سکست دیکرفائنل میں پہنچ گئی تھی۔اسی طرح لڑکیوں کی اوپن کٹیگری میں حوریہ حامین نےعلشبہ حامین کو0-3شکست دیکرفاتح ہونے کااعزازحاصل کیا۔تین روز تک جاری اس ٹورنامنٹ میں بڑی تعدادمیں جونیئرزکھلاڑیوں نے بھرپورشرکت کرکےاپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔

اختتامی تقریب سےخطاب کرتےہوئے صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کےصدراحمدنوازمالیزئی نےکھلاڑیوں کی صلاحیتوں کوسہراتےہوئے کہاکہ اللہ کےفضل سےہمارےکھلاڑیوں نےاپنی صلاحیتوں کےبدولت خیبرپختونخوابلکہ دنیا میں پاکستان کانام روشن کیاہےاورانشاء اللہ سینئرزکھلاڑیوں کی طرح یہی جونیئرزکھلاڑی بھی قومی اوربین الاقوامی سطح پر خودکومنوانےمیں کامیاب ہوجائیں گے۔انہوں نےکہاکہ ہماری بھرپورکوشش ہوگی کہ زیادہ سےڑیادہ ٹیلنٹ کوتلاش کرکےسامنے لایاجائی۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئے محکمہ کھیل کےچیف کوچ شفقت اللہ نےکہاکہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ صوبےمیں کھیلوں کے فروغ کیلئے بہتراقدامات اٹھارہی ہےیہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوامیں کھیلوں کوفروغ ملااورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔انہوں نے اس امیدکااظہارکیاکہ انشاء اللہ یہ سلسلہ ائندہ بھی جاری رہے گا۔اخرمیں مہمانان نےمیڈلزجیتنےوالے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔

error: Content is protected !!