بلاوایو(سپورٹس لنک رپورٹ) زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد ان کا کہنا ہے کہ عثمان شنواری نے عمدگی سے بالنگ کی جو انجری سے نجات کے بعد اچھی پرفارمنس پیش کر رہے ہیں اور انہوں نے سری لنکا کیخلاف بھی سیدھی وکٹ پر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں اور ان میں ہر گزرتے دن بہتری پیدا ہو رہی ہے ۔انہوں نے فیلڈنگ کے معیار میں پستی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر پلیئرز کی کارکردگی کافی بہتر رہی اور فخر زمان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر فتح کو یقینی بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیاں لازمی ہوں گی لیکن اس سے پہلے وہ سیریز جیتنا چاہیں گے ۔