اپنی تعلیم کیساتھ سکواش پرخصوصی توجہ دے رہی ہوں، زرلش صفدر

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواکی باصلاحیت خاتون سکواش کھلاڑی زرلش صفدر نے کہاہے کہ وہ اپنی تعلیم کیساتھ ساتھ سکواش پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں،کیونکہ سکواش کھیل سے ان کا بے پناہ لگائوہے جس میں بین الاقوامی سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کرینگی،ان خوابوں کی تکمیل میں خیبر بنک نے کافی سپورٹ دی ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز منعقد ہ ایک تقریب کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بنک آف خیبر کے ہیڈ آف مارکیٹنگ حسن طارق نے سکواش کھلاڑی زرلش کوریکٹ،بال ودیگر سامان پرمشتمل کٹس بھی دی ،انکے ہمراہ سنزل صفدربھی موجود تھیں۔زرلش کا کہناتھاکہ سکواش دنیاکا مقبول ترین کھیل ہے او ر اسی کھیل پر پاکستان نے کئی دہائیوں تک حکمرانی کی ہے تاہم بدقسمتی سے حکمرانی کا یہ تاج ہم سے چھن لیاگیاہے

میری بھر پور کوشش ہوگی کہ بطورخاتون ورلڈ چمپئن کا ٹائٹل حاصل کرسکوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سکواش فیڈریشن اور صوبائی ایسوسی ایشن صوبے میں سکواش کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے کھلاڑیوں کو اس سے فائدہ اٹھاناچاہیئے ۔زرلش نے بتایاکہ بنک آف خیبر کے سکواش ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ میں دس میں سے آٹھ میچ جیت کرصوبے بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی،انہیں بہت خوشی ہوئی کہ بنک آف خیبر نے بال ،ریکٹ ودیگر سامان پر مشتمل سکواش کٹس فراہم کرکے حوصلہ آفزائی کی۔

بنک آف خیبر کے مارکیٹنگ ہیڈ طارق حسن نے کہاکہ خیبر بنک صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور گراس روٹس لیول پر ٹیلنٹ تلاش کرکے سامنے لانے میں اپنا رول پلے کرے گی،اور اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا اور بینک آف خیبر کے اشتراک سے منعقدہ انڈر 13 ٹیلنٹ ہنٹ سکواش پروگرام کا انعقاد کیا،جسمیں میں ٹاپ کھلاڑیوں کو منتخب کیاگیا جنہیں سکالر شپ اور دیگر مراعات فراہم کی جارہی ہے ،انکاکہناتھاکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں صوبہ بھر سے 142 کھلاڑیوں نے نے حصہ لیا۔

error: Content is protected !!