عبدالقادر کے کرکٹر بیٹے عثمان قادر اور اداکارہ ثوبیہ کے نکاح کی تصدیق


لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) اداکارہ ثوبیہ خان نے معروف کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر سے نکاح کر لیا ۔چند دنوں سے ثوبیہ خان کی خفیہ شادی کی افواہیں کافی گردش میں تھیں، مگر کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ شادی کی خبروں میں کس حد تک صداقت ہے۔ ثوبیہ خان نے خود بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں اور نئے سال کے آغاز میں باقاعدہ پیا گھر سدھار جائیں گی ۔عثمان قادر بھی اپنے والد عبدالقادر کی طرح کرکٹر ہی ہیں ۔عثمان قادر مختلف کلبز کی جانب سے کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ کلب میں باقاعدہ لوگوں کو کرکٹ کھیلنے کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔ ثوبیہ خان فلم ،ٹی وی، سٹیج اور فیشن کی دنیا میں خاصا نام کما چکی ہیں۔

error: Content is protected !!