میچ فکسنگ،غلام بودی سمیت چھ کرکٹرز کو سزا کاسامنا


جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقہ کے سابق بیٹسمین غلام بودی ، الویرو پیٹرسن، لو نوابو سوٹسوبے ، سمیت چھ کھلاڑیوں کو دو ہزار پندرہ میں ڈومیسٹک میچ کے دوران مبینہ میچ فکسنگ پر ممکنہ قید کی سزا کا سامنا ہے۔غلام بودی کرپشن کے نو الزامات پر پریٹوریا کی کمر شل کرائمز کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ کیس کی اگلی سماعت22اگست کو ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کرکٹرز پر الزامات ثابت ہوچکے ہیں تاہم کچھ ثبوتوں کی جانچ کے بعد سزا سنا دی جائیگی۔

تعارف: newseditor