نیشنل بینک باسکٹ بال ٹورنامنٹ،دو میچوں کافیصلہ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری 13 واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ پہلے میچ میں عسکری الفاز باسکٹ بال کلب نے کراچی یوتھ باسکسٹ بال کلب کو 54-34 سے شکست دی ہاف ٹائم میں اسکور 30-15 تھا ونر ٹیم کی جانب سے اسامہ خرم 16 شامیر ظہر 9 اسام طحہ 6 رنر ٹیم کی جانب سے وسیم رسول 10 فہیم صادق 7 سیعدسعید6 دوسرا میچ باؤنس کلب اور نبیرہڈ کے درمیان کھلاگیا بجلی کی لوڈشڈنگ کی وجہ سے نامکمل رہا اور دوسرے کواٹرمیں میچ ختم کردیا گیا ٹورنامنٹ کمیٹی نے قوانین کے مطابق دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ایوارڈ کردیا ۔غلام محمد ، عامر غیاث ، ممتاز احمد ، عامر شریف ،ظفراقبال ، اور آصف محمود نے ریفریزکے فرائض انجام دیئے تھے

تعارف: newseditor