جنید خان کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کردیا گیا.

 

سابق فاسٹ باولر جنید خان کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنید خان کو ریحان ریاض کی عدم دستیابی کے بعد باولنگ کوچ بنایا گیا ہے ،تاہم جنید خان نے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنید خان اس سے قبل اسلام آباد ریجن کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اس دوران انہوں نے حنیف محمد ٹرافی 24-2023 میں ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

واضح رہے جنید خان نے 2011 میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا، 34 سالہ کرکٹر نے 107 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 189 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!