انگلینڈ آئندہ سال پاکستان کی میزبانی کریگا،شیڈول جاری

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے گا۔ای سی بی کے مطابق سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ 5 مئی کو کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز ہو گی۔سیریز کا پہلا ون ڈے 8 مئی کو اوول اور دوسرا 11 مئی کو ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 14 مئی کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں دونوں ٹیمیں 17 مئی کو ناٹنگھم میں مد مقابل ہوں گی جب کہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پاکستان کو انگلش کنڈیشن سمجھنے کا بہترین موقع میسر آ جائے گا۔

تعارف: newseditor