آئی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ؛ نیپال،کینیڈا اور عمان کے اسکواڈز کا اعلان ہو گیا

آئی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مزید تین ممالک نے اپنے اپنے اسکواڈز کے اعلان کر دیے ہیں

میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

آئندہ ماہ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مزید تین ممالک نے اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں ریکارڈ 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز جن ممالک نے اپنے اسکواڈز کا اعلان کیا، ان میں نیپال، کینیڈا ،اور عمان ٹیم شامل ہیں۔

عمان نے بھی میگا ایونٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے

جس کی قیادت عاقب الیاس کریں گے۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ عاقب الیاس (کپتان)، ذیشان مسعود، کشپ پراجاپتی، پراتک اتھاول (وکٹ کیپر)، ایان خان، شعیب خان، محمد ندیم، بلال خان، رفیع اللہ، کلیم اللہ، فیاض بٹ، شکیل احمد، نسیم خوشی (وکٹ کیپر)، مہران خان شامل ہیں۔

نیپال نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ؛

 جس کی قیادت روہیت پاؤڈل کریں گے۔ اسکواڈ میں آصف شیخ، انیل کمار شاہ، کوشل بھرتل، کوشل ملا، دپیندرا سنگھ، للت راج بنشی، کرن کے سی، گلشن جھا، صومپال کامی، پراتیس جی سی، سندیپ جورا، ابیناش بوہارا، ساگر ڈھکال اور کمال سنگھ بھی نیپال شامل ہیں۔

کینیڈا نے جس 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے،

اس کی کمان سعد ظفر کے سپرد کی ہے۔ کینیڈا کی کرکٹ ٹیم میں ایک ٹریولنگ ریزرو کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں آصف شیخ، انیل کمار شاہ، کوشل بھرتل، کوشل ملا، دپیندرا سنگھ، للت راج بنشی، کرن کے سی، گلشن جھا، صومپال کامی، پراتیس جی سی، سندیپ جورا، ابیناش بوہارا، ساگر ڈھکال اور کمال سنگھ بھی نیپال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چار کھلاڑی ٹریولنگ ریزرو کے طور پر رکھے گئے ہیں۔

اس سے قبل دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ ، افغانستان ، کا میگا ایونٹ کے لیے اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024 سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔

ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے: پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکا

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگانڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز، نیپال

error: Content is protected !!