استحصال کی شکار 144 امریکی ایتھلیٹس کیلئے ایوارڈ

لاس اینجلیس (سپورٹس لنک رپورٹ) کھیلوں کی دنیا میں نمایاں کارنامے انجام دینے والے امریکی ایتھلیٹس کیلئے ’’ایسپی‘‘ ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس کی نمایاں بات 144 سابق اور موجودہ خواتین جمناسٹس کیلئے خصوصی ایوارڈ تھا۔ یہ کھلاڑی جن میں کئی اولمپکس میڈلسٹ بھی شامل ہیں، سابق امریکی ٹیم ڈاکٹر لیری نیسر کی جانب سے جنسی زیادتی اور ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں۔کھلاڑیوں اور خواتین نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ایک بار پھراپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے دیگر خواتین کو اپنے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں پر خاموش نہ رہنے کا پیغام بھی دیا۔ یاد رہے کہ 54سالہ نیسر کو15سال سے 40سال کی خواتین کے استحصال پر مجموعی طور پر 175 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تعارف: newseditor