پیس گروپ آف سکولز اینڈ کالجزبوائز رسہ کشی مقابلے چارسد ہ لائنز نے جیت لئے

پشاور( سپورٹس رپورٹر) پیس گروپ آف سکولز اینڈ کالجزبوائز رسہ کشی مقابلے چارسد ہ لائنز نے جیت لئے، فائنل میں چارسدہ لائنز نے کنگز کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، واریئرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے پیس گروپ آف سکولز اینڈ کالجز رسہ کشی مقابلے چارسد ہ میں منعقد ہوئے جس میں سکول کے آٹھ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا

پہلے سیمی میں چارسد ہ کنگ نے واریئرز کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ،جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں چارسد ہ لائنز نے فالکنز کو تین صفر سے شکست دیکرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، مہمان خصوصی شمسالمنیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمرا ہصدر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن تاج محمد خان ، ٹیکنیکل آفیشلز محمد علی ، اقبال حسین ، محمد عزیر ، جاوید خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

error: Content is protected !!