آل پاکستان درجہ بندی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ،عرفان سعید اور ماہور چیمپئن

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ) کوئٹہ میں کھیلے گئے آل پاکستان درجہ بندی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں عرفان سعید نے این بی پی کے مراد علی کو اور خواتین کے فائنل میں واپڈا کی ماہور شہزاد نے این بی پی کی پلوشا بشیر کو شکست دے کر انفرادی ٹائٹل جیت لئے،عرفان سعید اور عظیم سرور ، جبکہ سائمہ وقاص اور غزالہ صدیق نے مردوں اور خواتین کے ڈبلز ایونٹ فائنل میں کامیابی حاصل کی۔

تعارف: newseditor