کورونا وائرس کیخلاف جنگ، شین وارن سینی ٹائزر بنائینگے

میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں آگے بڑھتے ہوئے ہینڈ سینی ٹائزرز بنانے کا اعلان کردیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف مہم میں ہم سب کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔ وارن ایک کمپنی کے ساتھ بطورپارٹنر وابستہ ہیں جو اس وائرس کے خلاف آگاہی مہم چلانے کے ساتھ سینئی ٹائزرز بھی بنائے گی۔

شین وارن نے کہا کہ انسانی صحت کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا ہوگا، ہمیں وائرس کیخلاف لڑنا اور اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی بچانا ہے۔یاد رہے کہ اٹلی میں ایک دن میں ہونے والی اموات کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح 600 سے زائد تک جا پہنچی جب کہ دنیا بھر میں وائرس کے باعث 11 ہزار 397 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 427 افراد اسے وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

error: Content is protected !!