روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 20 جولائی, 2018

استحصال کی شکار 144 امریکی ایتھلیٹس کیلئے ایوارڈ

لاس اینجلیس (سپورٹس لنک رپورٹ) کھیلوں کی دنیا میں نمایاں کارنامے انجام دینے والے امریکی ایتھلیٹس کیلئے ’’ایسپی‘‘ ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس کی نمایاں بات 144 سابق اور موجودہ خواتین جمناسٹس کیلئے خصوصی ایوارڈ تھا۔ یہ کھلاڑی جن میں کئی اولمپکس میڈلسٹ بھی شامل ہیں، سابق امریکی ٹیم ڈاکٹر لیری نیسر کی جانب سے جنسی زیادتی اور ہراسانی کا ...

مزید پڑھیں »

سٹے باز ایشیائی کرکٹ ٹیموں کے پیچھے پڑ گئے،،تہلکہ خیز انکشافات

نئی دہلی ( سپورٹس لنک رپورٹ ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور سٹے بازوں میں مسلسل جنگ جاری ہے۔ آئی سی سی کھیل کو غیرقانونی سرگرمیوں سے پاک رکھنے کیلئے کمربستہ جبکہ سٹے باز کرکٹرز کو لبھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ 12 ماہ میں میچ فکسرز نے ایشیا سے چار ٹیموں کے کپتانوں کو بھٹکانے کی کوشش ...

مزید پڑھیں »

باسکٹ بال میچ میں لڑائی، 13 کھلاڑیوں پر پابندی عائد

منیلا: (سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل باسکٹ بال میچ کو میدان جنگ بنانے والے آسٹریلیا اور فلپائن کے 13 کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی، میزبان فلپائن کی عالمی رکنیت معطل، دونوں ممالک پر 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔باسکٹ بال ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ، منیلا میں آسٹریلیا اور فلپائن کا میچ میدان جنگ بن گیا۔ کھلاڑیوں نے ایک ...

مزید پڑھیں »

الیکسز سانچیز کا امریکی دورے سے باہر ہونے کا خدشہ

مانچسٹر:‌ (سپورٹس لنک رپورٹ) ویزا مسائل کے باعث الیکسز سانچیز کا دورہ امریکا سے باہر ہونے کا خدشہ، مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر نے گزشتہ ہفتے ہی ٹریننگ سیشن جوائن کیا تھا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر الیکسز سانچیز کا سیزن سے قبل دورہ امریکا سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ کلب ترجمان کے مطابق وہ ویزا مسائل کے باعث اتوار کو نوجوان ...

مزید پڑھیں »

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، بارہواں مرحلہ برطانیہ کے نام

پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ ) ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ چیمپئن شپ کا بارہواں مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ گرینٹ تھامس نے سب کو پیچھے چھوڑ کر اپنے نام کر لیا۔ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، بارہویں سٹیج میں ماہر سائیکلسٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ شرکا نے کامیابی کیلئے بھرپور محنت کی۔برطانیہ کے گرینٹ تھامس نے ساتھی ...

مزید پڑھیں »

لائنل میسی ورلڈکپ کی تلخ یادیں بھلانے میں مصروف

میڈرڈ: (سپورٹس لنک رپورٹ) ارجنٹائن کے کھلاڑی لائنل میسی ورلڈ کپ کی تلخ یادیں بھلانے میں مصروف، اہلیہ انٹونیلا روکوزو اور قریبی دوستوں کو لے کر سیر سپاٹے کیلئے نکل کھڑے ہوئے۔ارجنٹائن کے کپتان لائنل میسی فیفا ورلڈکپ میں نیشنل ٹیم کی خراب کارکردگی کو بھول کر اہلیہ انٹونیلا روکوزو کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصرو ف ہوگئے۔ انہوں نے ...

مزید پڑھیں »

فخر کی ڈبل سنچری، اوپننگ پارٹنرشپ کا عالمی ریکارڈ

بلاوایو(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے چوتھے ون ڈے میں زمبابوے کے خلاف پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی طرف سے پہلی ڈبل سینچری بنا ڈالی۔فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب ...

مزید پڑھیں »