ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، بارہواں مرحلہ برطانیہ کے نام

پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ ) ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ چیمپئن شپ کا بارہواں مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ گرینٹ تھامس نے سب کو پیچھے چھوڑ کر اپنے نام کر لیا۔ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، بارہویں سٹیج میں ماہر سائیکلسٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ شرکا نے کامیابی کیلئے بھرپور محنت کی۔برطانیہ کے گرینٹ تھامس نے ساتھی سائیکل سواروں کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے، 18 منٹ اور سینتیس سیکنڈز میں طے کر کے ایونٹ کا بارہواں مرحلہ اپنے نام کر لیا۔

تعارف: newseditor