دو رکنی سائیکلنک ٹیم تربیت کیلئے کوریا پہنچ گئی

سیول (سپورٹس لنک رپورٹ)دو رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم جدید اور اعلی معیار کی تربیت حاصل کرنے کیلئے کوریا پہنچ گئی ہے،،پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ کوریا میں تربیتی کیمپ کھلاڑی ارسلان انجم اور کوچ نجیب الرحمن تربیت حاصل کر یں گے، پاکستانی کھلاڑی اور کوچز کوریا میں ایک ماہ تک تربیت حاصل کریں گے۔ان کے تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی انہوں نے کہا کہ رواں سال کوریا میں کھلاڑی اور کوچ دوسرے سیشن میں شرکت کر رہے ہیں۔ قبل ازیں اس سے قبل پاکستانی ایک کھلاڑی اور کوچ تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ 21 اگست سے کوریا میں ہونے والے تیسرے سیشن میں بھی کھلاڑی اور کوچ شرکت کریں گے۔

تعارف: newseditor