علامہ اقبال باکسنگ ٹورنامنٹ میرپور خاص اور خصوصی طور پر حیدر آباد کی شرکت

 

علامہ اقبال باکسنگ ٹورنامنٹ میرپور خاص، خصوصی طور پر حیدر آباد کی شرکت
فاسٹ مارکیٹنگ کے آر ایس ایم ملک محمد اسلم نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

 

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسو سی ایشن میرپور خاص اور فاسٹ مارکیٹنگ میرپور خاص کے اشتراک سے باکسنگ اکیڈمی گاما اسٹیڈیم میں علامہ اقبال باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

جس میں میرپور خاص ڈویژن کے تمام کلبوں کے علاوہ خصوصی طور پر حیدر آباد سے ینگ اسٹار باکسنگ کلب نے بھی شرکت کی، فائنل ڈے پر فاسٹ مارکیٹنگ کےRSMملک محمد اسلم مہمان خصوصی تھے

ان کے ہمراہ ممبر ٹاﺅن کمیٹی حیدر آباد عطا محمد بلوچ،سابق یوسی ناظم میرپور خاص غلام بلوچ،میرپور باکسنگ ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد اسلم ، جنرل سیکریٹری سلیم بلوچ، سیکریٹری اولمپک ایسو سی ایشن میرپور خان محمد سلیم خان اور سابق انٹرنیشنل باکسر محمد علی قمبرانی بھی موجود تھے۔

مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں28 کے جی میں معاونگ نے شیراز کو1-2سے،30 کے جی میں مدثر نے بلال علی کو1-2سے،32کے جی میں مدثر علی نے علی آغا کو،34 کے جی میں عزیز بلوچ نے امان اللہ کو0-3سے،48 کے جی مین عبدالحفیظ نے ذیشان قریشی کو،48 کے جی میں غلام سرور نے محمد سعید کو،50 کے جی میں عباس نے فیضان کو،

51 کے جی میں عرفان بلوچ نے سہیل کو،54 کے جی میں فراز نے غلام مرتضیٰ کو جبکہ57 کے جی میں عبدالمنان نے حسنین علی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا،

مہمان خصوصی ملک محمد اسلم نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ آج اس ایونٹ میں آکر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں جن باکسرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا وہ سب قابل مبارکباد ہیں

اس بات سے قطع نظر کہ کون جیتا اور کون ہارا،ہمارا ادارہ فاسٹ مارکیٹنگ سندھ بھر میںباکسنگ کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرتا رہے گا تاکہ نوجوان باکسرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملتے رہیں بعد ازاں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

 

 

error: Content is protected !!