ڈیل سٹین کا مختصر دورانیئے کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔35 سالہ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کروں گا۔اسٹین کا مزید کہنا ہے کہ یہ یقیناً میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا،امید ہے کہ ٹیم مینجمنٹ میرے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم میں شامل کرے گی۔ڈیل اسٹین گزشتہ دوسال سے ون ڈے ٹیم سے باہر ہیں، انہوں نے آخری ون ڈے آسٹریلیا کے خلاف اکتوبر 2016ء میں کھیلا تھا، جبکہ وہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیے گئے تھے۔اسٹین کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں ورلڈ کپ کے بعد بھی ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔

تعارف: newseditor