آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ ; کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہو رہی ہے۔

 

آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہو رہی ہے۔

 

پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام  یہ ٹورنامنٹ 9 سے 14 اگست تک لیڑر سٹی باولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی،

 

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی اور انٹر سکول کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!